• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی کا وطن عزیز کیلئے اتحاد نظریہ پاکستان کاعکاس ہے،اصغر سلطانہ

بارسلونا(شفقت علی رضا ) یوم پاکستان کے حوالے سے بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی شعراء سمیت امریکہ سے آئی ہوئی مہمان شاعرہ ریحانہ قمر نے خصوصی شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری امانت حسین مہرتھے ۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع ہونیو الی اس تقریب کی نقابت کے فرائض ایس اے رضا نے ادا کئے جبکہ معروف گلوکار جمی شیخ نے ملی نغمہ پیش کیا، مہمان شاعرہ ریحانہ قمر نے اپنے خوبصورت لب ولہجے سے کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ہماری زبان اور کلچر سے نئی نسل کو جوڑے رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ قراردادپاکستان کی منظوری ہی سب سے بڑی کامیابی تھی کیونکہ جس کے بعد ہی ہم آزاد پاکستان حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ سپین بھی ہمارے لئے دوسرا گھر ہے جہاں کی قدریں اور قوانین ہمارے لیے اتنے ہی محترم ہیں جتنی پاکستان کی تہذیب اور کلچر ہے۔ سعید شاہ ، فرانس سے آئی مہمان سلطانہ اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے وطن سے ہزاروں میل دور بیٹھ کر تمام لسانی ، فروعی اور مسلکی اختلافات کو بھلا کر پاکستان کیلئے سب کا ملکر بیٹھنا اوراتحاد ہی نظریہ پاکستان کا عکاس ہے۔ سوشلسٹ پارٹی سپین کے سیکرٹری امیگریش امور ہابئیر نے پاکستانی برادری کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی جبکہ تقریب کے آرگنائزرز چوہدری شاہد لطیف گجر اور حافظ عبدالرزاق صادق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، تقریب میں سماجی خدمات کے حوالے سے مختلف شخصیات کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں جن میں چوہدری امتیاز آکیہ ،چوہدری امانت حسین مہر ، حاجی اسد حسین ، ریحانہ قمر،پروگرام آرگنائزرزحافظ عبدالرزاق صادق اور چوہدری شاہد لطیف گجر ، ارشاد اللہ بھٹی ،چوہدری احمد خان، سعید شاہ ، محمد اقبال چوہدری ،چوہدری یاسر اقبال ، سلطانہ اصغر ، میاں ممتاز دانش ، امجد ڈار ، راجو الیگزینڈر اور جوزفین کرسٹینا شامل تھے۔تقریب میں امریکہ ، انگلینڈ ، جرمنی اور فرانس سے آئے مہمانوں سمیت بارسلونا سے کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی نمائندگان اور لوگوںنے شرکت کی۔شرکا ء کی طرف سے یوم پاکستان کی کامیاب تقریب منعقد کرنے پرمنتظم اعلیٰ شاہد لطیف گجرکوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
تازہ ترین