• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین سردار شفیق کی رچرڈ ہیرنگٹن سے ملاقات

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ فرینڈز آف کشمیر یو کے، کے چیئرمین سردار شفیق نے وٹفورڈ نے ممبر آف پارلمینٹ رچرڈ ہرنگٹن نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایم پی رچرڈ ہرنگٹن نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ سردار شفیق نے ایم پی رچرڈ ہرنگٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایم پی کے سامنے مختلف تجاویز پیش کیں جن میں ان سے کہا گیا کہ کشمیر کی سنگین ترین صورتحال کے حوالے سے برطانوی ہوم آفس سے ملاقات کا اہتمام کرایا جائے جس پر ایم پی رچرڈ ہرنگٹن نے یقین دلایا کہ برطانوی ہوم آفس کے ساتھ ملاقات کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور وہاں بھارتی افواج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کی شہادیت اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ سردار شفیق نے بتایا کہ ہم نے ایم پی کے سامنے یہ مسئلہ بھی اٹھایا کہ بھارتی حکومت پر دبائو بڑھایا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال فوری بند کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے۔ سردار شفیق احمد نے ممبر آف پارلیمنٹ رچرڈ ہیرنگٹن کے سامنے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے قریبی شہریوں پر بلاجواز فائرنگ کا سلسلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کی امن آرمی اور زخمی افراد کئے طبی سہولتوں اور ریڈ کریسنٹ ایمبولینس مہیا کرنے کے اقدامات کرے۔ سردار شفیق اور چیئرمین کشمیر آف وٹفورڈ نے ایم پی کے سامنے یہ مسئلہ بھی اٹھایا کہ برطانیہ میں دس لاکھ سے زائد کشمیری آباد ہیں وہ ٹی وی لائسنس فیس بھی آدا کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ برطانوی الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے اور برطانوی چینل پر کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کشمیر ایشو پر پروگرام پر وقت کا طریقہ کار طے کیا جائےایم پی رچرڈ ہرنگٹن نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مثبت تجویز ہے اس کو متعلقہ وزارت کے وزیر اور اداروں کے سامنے اٹھائوں گا اور آپ کو اس حوالے سے جلد آگاہ کروں گا۔ سردار شفیق احمد نے ایم پی رچرڈ ہرنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے لئے برٹش ایرویز کی بحالی کے فوری اقدامات کئےجائیں۔ پاکستان میں14اگست سے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں ہر برٹش کشمیری و پاکستانی کی خواہش ہے کہ برٹش ایرویز اپنی سروس کا دوباہ آغاز کرے۔ دہشت گردی یا سیکورٹی کو بہانہ بنا کر سروس معطل کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ سیکورٹی مہیا کرنا گورنمنٹ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ سردار شفیق احمد نے ایم پی وٹفورڈ رچرڈ ہرنگٹن کو دورہ نکیال کی دعوت دی۔ انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا وہ ضرور وہاں جائیں تاکہ وہاں کے حالات کا مشاہدہ کرسکیں۔
تازہ ترین