• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے، ڈاکٹر مسفر حسن

برنلے(پ ر) جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہیں، ان علاقہ جات کی حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی سے نہ صرف جموں کشمیر کے عوام کا حق خود ارادیت کا کیس کمزور ہوگا بلکہ کشمیر میں جاری تحریک کو بھی شدید خطرات لاحق ہونگے اور بھارت کو کشمیر پر اپنا کیس مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹر مسفر نے کہا کہ محمد علی جناح نے 1947میں گلگت بلتستان کو پاکستان میں  صرف اس بنا پر شامل نہیں کیا تھا کہ یہ علاقہ جات ریاست جموں وکشمیر کا حصہ تھے اور اس کا فیصلہ پوری ریاست کے ساتھ ہونا تھا انہوں نے کہا کہ آج اس قسم کی افواہیں پھیلا کر جہاں ریاست کے عوام کے اندر بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہیں ایسی افواہوں سے تحریک آزادی کو کمزور کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن لیگ ایسی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کرے گی جس سے ریاست جموں کشمیر کی وحدت پر آنچ آئی ہو انہوں نے کہا کہ لبریشن لیگ برطانیہ دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر اس معاملے پر جلد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
تازہ ترین