• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر سیل ڈیڈاورلیز نہ دینے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سندھ بھر کے تمام ضلعی رجسٹرارز کو بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر سیل ڈیڈ،لیز اور سب لیز نہ دینے کا حکم دے دیا ہے ، عدالت نے صوبائی اینٹی کریشن کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی لیز ڈیڈ،سب لیز اور سیل ڈیڈ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ منگل کو جسٹس ندیم اختر اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پرمشتمل بنچ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سید عمران علی راشدی و دیگر کی درخواست کی سماعت کی ، دوران سماعت ڈسٹرکٹ رجسٹرار کراچی کے غلام عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ بلڈنگ پلان کی منظور ی کے بغیر سیل ڈیڈ ، سب لیز وغیرہ جاری کرنے والے تین سب رجسٹرار وں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین