• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن،پولیس اہلکار کی فائرنگ سے رہزن ہلاک، ساتھی فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود  اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے رئیس امروہی کالونی میں ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سادہ لباس میں موٹر سائیکل پر سوار کوئیک ریسپونس فورس کے اہلکار عبدالغفار کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار نے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے ملزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور دو موقع سے فرار  ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی عمر 28 سے 30 سال کے درمیان ہےتاہم  اس کے پاس شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔
تازہ ترین