• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس کا مسلم خاندان قدیم کلیسا کا کلید بردار

کراچی(نیوزڈیسک)مقبوضہ  بیت المقدس کا ایک مسلم خاندان قدیم کلیسا کا کلیدبردار ہے جبکہ اس خاندان کے سربراہ کے پاس ایک خصوصی مہر بھی موجود ہے۔ایک اخباری رپورٹ کے مطابق مسل رہنما صلاح الدین کے ہاتھوں بیت المقدش شہر کی فتح کے بعداس کلیسا کی چابی یعنی کلید کےحوالے سے مختلف عیسائی رہنمائوں میں تنازع پیدا ہوگیا تھا جسے بعدمیں سلطان صلاح الدین کے حکم پر ہاشمی خاندان (الغضیہ)جن کا تعلق فلسطین میں بیت المقدس شہر سے ہے،کے سپردکیا گیااوراس وقت سے لیکر آج تک کلیسا قدیم کی یہ چابی نسل درنسل منتقل ہوتی رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ادیب جودہ الحسینی  اس کلیسا کے موجودہ کلیدبردارہیں جبکہ ان کے پاس اس کلیسائے قدیم کی مقدس مہر بھی موجود ہے۔  
تازہ ترین