• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کے خلاف بیانات ایم کیو ایم لندن کا اظہار مذمت

لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی نے بانی وقائد ڈاکٹر فاروق ستارکے بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ یہ امرانتہائی افسوسناک بلکہ قابل مذمت ہے کہ ڈاکٹرفاروق ستاراسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بیانات دے رہے ہیں ۔ ،فاروق ستارنے نہ صرف اس قائد سے بے وفائی کی بلکہ آج اسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنے کیلئے وہ اس تحریک کے خلاف عمل کرکے ہزاروں شہید وں کے لہو کی توہین کررہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے بابائے مہاجرقوم قائد تحریک کے خلاف پانی وبجلی کے وفاقی وزیرمملکت عابدشیرعلی کی ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل کی بنیاد پرمیاں نوازشریف کی حکومت برطرف کی جاچکی ہے لیکن ماورائے عدالت قتل میں ملوث سفاک قاتلوں اوران کے سرپرستوں کو آج تک گرفتارنہیں کیاگیا، سابق وزیرمملکت ڈاکٹرندیم احسان نے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف اوروزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک پر تنقیدکرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکھیں۔ سیدمرادعلی شاہ تنقیدکرنے کے بجائے اپنی پارٹی کی صفوں پر نظرڈالتے کہ پیر مظہرالحق، ذووالفقارمرزا اورکئی رہنماؤں نے بینظیربھٹوکی شہادت کے بعد پاکستان کے خلاف کیا کچھ فرمایاہے، 1990ء میں حکومت کاخاتمہ ہونے پر بینظیربھٹوصاحبہ نے کیاامریکی سینیٹرپیٹرگلبرائتھ کوخط لکھ کران سے مدد کرنے اور پاکستان کی فوجی امداد بند کرنے تک کی بات نہیں کی؟ ان کایہ خط آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے ۔
تازہ ترین