• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرتعلیم سندھ کی امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کے۔الیکڑک، حیسکو اور سکھر الیکڑک سپلائی کمپنی کو نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ سے اجتناب کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ طلباء تمام تر توجہ امتحانات پر مرکوز رکھ سکیں۔ منگل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں کے امتحانات کے دوران نقل کی حوصلہ شکنی اور امتحانی مراکز پر مداخلت کی روک تھام کے لئے وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر نگرانی کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور وزیر اعلی سندھ امتحانی مراکز کے اچانک دورے کریں گے اور اگر کوئی نقل کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کو نہیں بخشا جائےگا خواہ کوئی کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو۔
تازہ ترین