• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹھٹھہ(نامہ نگار) اسکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں 10 سے زائد بچے زخمی۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سونڈا کے گاؤں علی محمد خاصخیلی میں واقع پرائمری اسکول کے مخدوش عمارت کی چھت جزوی طور پر گرجانے کے نتیجے میں شہباز، ممتاز، شکیلا، شبانہ، فرزانہ، شاہدہ، شمع، سجاد، اعظم اور نظر محمد سمیت 10 سے زائد بچے زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا، دریں اثنا گاؤں کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے اسکول کے زبوں حال عمارت کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی امکانی حادثہ سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین