• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر میں غذائی قلت بیماری ،مزید2بچے دم توڑ گئے

اسلام کوٹ (رپورٹ :عبدالغنی بجیر) تھرپارکر میں غذائی قلت وبیماری کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے ہیں. سول اسپتال مٹھی میں زیرِ علاج 2 بچے 4 سالا رحمت، 10 دن کا بچہ رمیش جابحق ہو گئے .اسی طرح سے رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے. سول اسپتال مٹھی سمیت ضلع کی تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات سمیت سہولیات صحت کی قلت برقرارہے. بچوں کی اموات کا سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی. مگر محکمہ صحت نے عملی طور پر بہتری لانے کے بجائے حکومت سندہ کو پیپیر ورک رپورٹ بناکر پیش کی. جسے عدالت نے بھی غیر تسلی بخش قرار دیا ہے.، تھر کے دیہات میں غربت اور قحط کے باعث آج بھی ہزاروں حاملہ خواتین بتدریج غذائی قلت کا شکار ہیں. جس سے آنے والے دنوں میں ہونے والی زچگیوں کے دوران اموات بڑھنے کے خدشات ہیں. تھر کے مکینوں نے حاملہ خواتین کی غذائیت پر عملی کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین