• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں‘ طارق فضل

اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ میٹرک اور بعد کے درجوں میں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والوں کو وزیراعظم سکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے لیپ ٹاپ دیئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار میں بہتری کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے تمام 422تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ مونٹیسوری سے لیکر میٹرک تک کوئی فیس نہیں لی جاتی جبکہ بچوں کو کتابیں بھی مفت مہیا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طارق نے کہا کہ نئے بجٹ کیلئے تجویز دی ہے کہ مونٹیسوری سے دسویں جماعت تک بچوں کو مفت سکول یونیفارم بھی دیا جائے۔ اسکے علاوہ مونٹیسوری سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو دودھ اور بسکٹ بھی دینے کی تجویز ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین