• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کو 5 فیصد منافع دلوانے کیلئے سمری بھجوادی گئی، اشفاق سرور

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو حق د لونے کے لئے وزیراعلی محمد شہباز شریف ہمہ وقت کوشاں ہیں، انہوں نے ورکرز پنجاب ویلفیئر بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ لیبر ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی کو ماہانہ 30 سے بڑھا کر 90 ہزار کیا جائے اور جن مزدوروں کے بچوں کی یونیورسٹی میں فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈگریاں رکی ہوئی ہیں ان کی فیس کی فوری ادائیگی کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بقایا جات کی گرانٹ کے لئے 50 ملین کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔ 30 جون تک تمام مزدوروں کو بقایا جات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک آئل ریفائنری میں مزدوروں کو جہیز، ڈیتھ اور سکالرشپ گرانٹ کی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقوم کے چیکوں کی تقسیم کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمو د گوندل، ڈاکٹر جمال ناصر، ایم پی اےراجہ حنیف ایڈووکیٹ، ملک افتخار، سردار نسیم خان ودیگر موجود تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو 5 فیصد منافع دلوانے کے لئے وزیراعلٰی پنجاب کو سمری ارسال کر دی گئی ہے ۔ قانون سازی کر کے مزدوروں کو ان کا حق دالویا جائیگا۔
تازہ ترین