• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 مئی کا جلسہ سرگودھا میں نئی تاریخ رقم کریگا‘ممتازکاہلوں

سرگودھا (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے 12مئی کو سرگودھا میں جلسہ کے حوالہ سے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر ممتاز اختر کاہلوں، ضلعی صدر انصر اقبال ہرل ،پی ٹی آئی سٹی سرگودھا خواتین ونگ کی صدر زاہدہ ممتاز کاہلوںو دیگر عہدیداران نے کہا کہ 12 مئی کا جلسہ سرگودھا میں نئی تاریخ رقم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں کا روپ دھار کر جلسہ کو خراب کرنے کی کوشش کرینگے جس کی روک تھام کیلئے ہم نے ابھی سے ہی انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے تاکہ جلسہ میں بدنظمی پیدا نہ ہو۔ جلسہ گاہ میں خواتین کی انٹری کیلئے الگ راستہ بنایا جائیگااوراسی طرح عہدیداران اور قائدین کیلئے سٹیج پر مخصوص نشستیں رکھی جائینگی تاکہ سٹیج پر بدنظمی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ دو سٹیج بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ ایک سٹیج پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جبکہ دوسرے سٹیج پر صوبائی‘ ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران ہوں ۔
تازہ ترین