• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسپتال کے کیفے ٹیریا میں آگ لگنے اور دھواں بھرنے سے 15افراد کی حالت غیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں واقع دل کے نجی اسپتال کے کیفے ٹیریا میں آگ لگنے اور دھواں بھرنے سے 15افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع دل کے نجی اسپتال کی چھت پر قائم کیفے ٹیریا میں ہفتہ کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس،رینجرز اور فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ، اس  دوران ایک سلنڈر پھٹنے کی بھی اطلاعات ملیں جس کے دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث وہاں موجود افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں خواتین زیادہ تعداد میں شامل تھیں جنہیں وہاں سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا گیا ۔
تازہ ترین