• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کا احتجاجی کیمپ جاری ، ڈسٹرکٹ بار کا حمایت کاا علان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی رپورٹر)ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کے اساتذہ کا تنخواہوں میں اضافے،، سکیلز کی بحالی اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے مطالبات لئے 15ویں روز بھی احتجاجی کیمپ لگایا جس میں مرد و خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ دو سال سے بنیادی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ 20 سال سکیلز کی پروموشن کا جو کنٹریکٹ کیا گیا تھا اسے بھی معطل کردیا گیا ۔ اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا علی عباس خاں نے ڈی پی ایس کے اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ان کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر مانتے ہوئے انکے گریڈز کے مطابق تنخواہیں دے ۔ اساتذہ کا اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج آئینی وقانونی ہے اور فیصل آباد کے وکلاء انکے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
تازہ ترین