• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زید ہسپتال میںڈاکٹرز کو دھمکیاں دینے والوں کوگرفتارکیاجائے‘ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  نے  شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے ڈاکٹرز کو او پی ڈی سے نکالنے اوردھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ٹولے کا ہمیشہ سے بلیک میلنگ کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں رہا  وائی ڈی اے کے ترجمان ڈاکٹر یاسر خوستی نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرزکو او پی ڈی سے نکالنے ،دھمکیاں دینے میں ملوث افراد کو فوراً گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز قانونی چارہ جوئی اختیار کرینگےبیان میں کہا گیاکہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس کے بعد اگر کسی بھی ہسپتال میں کوئی بھی دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے پایا گیا توڈاکٹرز بھی اس کا بھر پور جواب دیں گے۔ 
تازہ ترین