• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن میں عطاء الحق قاسمی کے ساتھ یادگار شام

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن میں پاکستان کے معروف شاعر و کالم نگار اور ادیب عطاء الحق قاسمی کے ساتھ ایک یادگار شام منائی گئی۔ اس موقع پر ایک کتاب ’’دی پکٹوریل لیجنڈ‘‘ بھی لانچ کی گئی۔ قمر ریاض کی اس کتاب میں عطاء الحق کی رنگا رنگ شخصیت کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان کے کام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عطاء الحق قاسمی نے یہ کتاب ہائی کمشنر سید ابن عباس کو پیش کی جنہوں نے عطاء الحق قاسم کی اردو ادب اور پاکستانی ثقافت کے عالمی فروغ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور قمر ریاض کی کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کا بیانیہ تبدیل ہورہا ہے۔ یہ مثبت ہورہا ہے اور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ برطانیہ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر اپنی موجودگی ظاہر کریں۔ اس موقع پر پروفیسر عقیل دانش اور عزیز احمد نے عطاء الحق قاسمی کے بارے میں نظمیں پیش کیں اور ڈاکٹر علی اکبر منصور نے ان کے کام کے بارے میں ایک مختصر مقالہ پیش کیا۔
تازہ ترین