• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل ترقی کا انقلاب برپا کرنے کیلئے بجٹ میں متعدد پروگراموں کا اعلان کیا جائیگا

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال 18-2017میں ملک میں ڈیجیٹل ترقی کا انقلاب برپا کرنے کے لیے متعدد پروگراموں کا اعلان کیا جائے گا حکومت نے آئندہ برس کے لیےہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 21ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 35ارب روپے کر دیا جائیگا ،جس کے تحت دوبرسوں میں ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم ہونگے، آئندہ بجٹ میں ملک میں ڈیجٹیل ترقی کا انقلاب برپا کرنے کا بھی اعلان کیا جائیگا اور آئندہ برس ایک لاکھ نوجوانوں کو ای پی آر(سافٹ ویئر پروگراموں کی سرٹیفیکیشن)اور ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائیگی اس کے لیے بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں  اور وینچر کیپٹل فنڈ قائم کیا جائےگا، اس پروگرام کے تحت سافٹ وئیر ہاوسز بنائے جائیں گے جن میں دنیا کے بہترین ماہرین کی نگرانی میں تربیت دی جائیگی ، حکومت نےآئندہ مالی سال کےد وران مختلف سینٹرآف  ایکسیلنس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اورا س مقصد کے لیے رقم بھی مختص کر دی گئی ہے ، پاکستان کے سافٹ وئیرنظام کو ہیکنگ سے بچانے کے لیے سائبر سکیورٹی سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائےگاایک سینٹر آٹو میشن اور روبوٹک نظام کے لیے قائم کیا جائے گا،  ایک سینٹر تہذیبوں میں تعاون کے نام سے قائم کیا جائے گا جو تہذیبوں کے مابین تعاون کے کلچرکو فروغ دے گا ، حکومت نے ملک کی تمام انجینئرنگ یونیورسٹیوں کی لیبارٹریوں کو جدید آلات سے آراستہ کرنے اور ان کو اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے 20کروڑ روپے رکھےگئے ہیں ، ملک بھر میں ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے اکادمی ادبیات کا دائر ہ بڑھا یا جائیگا۔ اسلام آباد کے نوری ہسپتال کے لیے ایک ارب 20کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، جبکہ کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، پشاور ، گوجرانولااور گلگت میں  کینسر کے علاج کے مراکز میں سہولیا ت کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
تازہ ترین