• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کےزیادہ وزن رکھنے والے 7کیبن کریو گرائونڈ کرنیکا حکم

لاہور(این این آئی ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے کیبن کریو کے وزنی ارکان کو گرائونڈ کرنا شروع کردیا ،مقررہ حد سے سے زائد وزن والے 7ارکان کو فوری طور پر گرائونڈ کرنے کا حکم دیدیاگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے قد کے مطابق وزن نہ رکھنے والے تمام ملازمین کو وارننگ لیٹر جاری کردئیے جبکہ 7اراکان کو فوری طور پر گرائونڈ کرنے کا حکم دیدیا گیا جن میں چارفلائٹ اسٹیوراور تین ایئر ہوسٹسزشامل ہیں ۔یہ ارکان بیس سے چالیس پائونڈ اضافی وزن کے ساتھ اندرون اور بیرون ملک ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے ۔ پی آئی اے انتظامیہ کا مزید کہناہے کہ جس کیبن کریو کاوزن 35سے 40پائونڈوزن زیادہ ہوگا اسے انٹر نیشنل فلائٹ پر نہیں بھجوایا جائے گا اورجس کیبن کریو کاوزن 45پائونڈ سے زائد ہوگا اسے ڈومیسٹک فلائٹ سے ہٹا کر مستقل گرائونڈکردیا جائے گا ۔
تازہ ترین