• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاءالحق کے پٹھو آج بھی عوام کے دشمن ہیں، نثار احمدکھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کام ان کو کرانا چاہیے تھا جو اشاروں سے شہر بند کرادیتے تھے‘جو کہتے تھے منزل نہیں قائد چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے زیراہتمام کشمیر کالونی میں خواتین کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سعید غنی کو پارٹی نے پی ایس 114 سے امیدوار نامزد کیا ہے‘ملک کے مسائل آج کے نہیں ہیں۔شہر میں ترقیاتی کام ان کو کرانا چاہئے تھاجوایک اشارے میں گولی مارنے والے حکمران کے ساتھ رہے ہیں‘ضیا الحق کے پٹھو اس وقت بھی عوام کے دشمن تھے آج بھی ہیں‘اگلی بار حکومت آئی تو بے نظیرانکم سپورٹ کو 25 سو روپے کریں گے‘موجودہ حکومت نے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ بڑھائی‘ کلبھوشن کے مسئلے پر کمزور موقف کی وجہ سے پاکستان کا کیس کمزور ہوا۔
تازہ ترین