• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ ،پولیس نے انجمن مزارعین کے رہنما نور نبی کو گرفتار کر لیا

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)اوکاڑہ پولیس نے انجمن مزارعین کے رہنما نور نبی کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل ضیاءالحق نے بتایا کہ پولیس نے انجمن مزارعین کے راہنما نور نبی کو انکے گھر سے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ نور نبی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت متعدد دفعات کے کم از کم 25مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
تازہ ترین