• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرونکس مصنوعات کی فروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نئے مالی سال کے بجٹ میں الیکٹرونکس مصنوعات کی فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 0.5فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے بجٹ دستاویزات کے مطابق اس وقت الیکٹرونکس مصنوعات کے مینوفیکچررز ہول سیلرز ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر ود ہولڈنگ کی شرح 0.5فیصد ہے۔ جسے نئے بجٹ میں بڑھا کر ایک فیصد کردیا گیاہے  نیز ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کا دائرہ کار الیکٹرونکس مصنوعات اور سگریٹ کے ساتھ بیڑی مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز تک بڑھا دیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین