• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر عباس اسپیشل سیکرٹری تعلیم اور معشوق بلوچ ریجنل ڈائریکٹر کالجز تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر محکمہ اسکول ایجوکیشن میں اسپیشل سیکریٹری تعلیم کےعہدے سے ہٹائے گئے ذاکرعلی شاہ کی جگہ 20 گریڈ کے پی سی ایس افسر ناصر عباس سومرو کوتعینات کردیا ہے جبکہ گزشتہ ڈیرھ سال سے ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی کی خالی اسامی پر گریڈ20 کےپروفیسر اور ٹنڈوالہ یار ڈگری کالج کے پرنسپل محمدمعشوق بلوچ کوتعینات کردیا ہے یہ اسامی ڈیڑھ سال قبل پروفیسر انعام کے ریٹائرہونے سے خالی ہوئی تھی اور وہ 19 گریڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ضمیرکھوسو کو اپنے عہدے کا چارج دے گئے تھے 19 گریڈ کے ضمیر کھوسو کی تعیناتی پر سپلا سمیت تمام اساتذہ نے احتجاج کیا اور بالآخر انہیں کالجز کی کینٹیزکی غیرقانونی الاٹمنٹ کا معاملہ لے ڈوبا اور اس عہدے پر 20 گریڈ کے معشوق بلوچ کی تقرری کردی گئی۔ 
تازہ ترین