• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15جولائی جیسے اقدام کی پھر اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر

استنبول (آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد پر عزم شکل میں جاری رہے گی اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی ترکی کے خلاف اہانت کو معاف نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کنبہ و سماجی پالیسیوں کی وزارت کی طرف سے استنبول خلیج کنونشن سینٹر میں شہدا کے عزیزوں کے ساتھ افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک ملت نے 15 جولائی کو مزاحمت کا مظاہرہ کر کے عروج کے ایک نئے دور کا اشارہ دیا ہے۔صدر ایردوان نے کہا کہ ہم 15 جولائی سے عبرت حاصل کریں گے اور اس کی تکرار کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف 15 جولائی ہی نہیں ہم، 12 ستمبر، 28 فروری، 12 مارچ اور 27 مئی کی تکرار کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔افطار پروگرام میں وزیر دفاع فکری اشک اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین