• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کے دوران افطار وسحرکے دوران آتشزدگی کا خطرہ

لندن( نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران افطار وسحر کے دوران آتشزدگی کے خطرات میں اضافہ ہوجائے گا، لنکا شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس روڈ کےپریونشن ،پروٹیکشن اور رود سیفٹی گروپ منیجر ٹونی کروک نے یہ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18گھنٹے کے روزے کے دوران بڑے پیمانے پر کھانے پکانے سے بیہوش ہوجانے اور آتشزدگی کے خطرات میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم رمضان المبارک کے اس اہم مہینے کے دوران اپنی مسلم برادری کی بہبود کے متمنی ہیں اور انھیں متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مہینے کے دوران زیادہ چوکس اور ہوشیار رہیں،انھوں نے کھانے پکانے کی جگہ پر آگ لگنے کی قبل از وقت اطلاع دینے کے الارم نصب کریں اور اگر یہ الارم نصب ہیں تو ان کوچیک کروالیں کہ یہ درست طرح سے کام کررہے ہیں۔اس کے درست ہونے کی صورت میں آگ لگنے کی بروقت اطلا ع مل جائے گی اور اس پر قابو پانا نسبتاً آسان ہوجائے گا ۔ جس سے نقصان پر کنٹرول کرنا بھی ممکن ہوسکے گا۔
تازہ ترین