• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کی حکومت بنی تو برطانوی خارجہ پالیسی تبدیل ہوجائے گی

لندن (پی اے) جیرمی کوربن اپنے خطاب میں کہیں گے کہ لیبر حکومت بنی تو برطانوی خارجہ پالیسی تبدیل ہوجائے گی جس کے نتیجے میں ملک کے لیے خطرات بڑھنے کی بجائے کم ہوجائیں گے۔ مانچسٹر میں حملے کے بعد الیکشن کمپین شروع ہونے کے پیش نظر لیبر رہنما بیرون ملک جنگوں اور ملک میں دہشت گردی کے درمیان موجود تعلق کی نشاندہی کریں گے۔ ایک تقریر میں جریمی کوربن کہیں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نتیجہ خیز نہیں ہے۔ وزیر سیکورٹی بین والس نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کوربن کے ریمارکس غیر مناسب ہیں۔ لب ڈیم رہنما ٹم فیرون نے بھی لیبر رہنما پر الزام عائد کیا ہے کہ مانچسٹر میں حملے کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کررہے ہیں اسی اثنا میں وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ روز سسلی، اٹلی میں جی۔7رہنمائوں کے ہمراہ کائونٹر ٹیرارزم پر سیشن کی صدارت کی جرمی کوربن کی تقریر اس کمپین کا حصہ ہے جو بڑی سیاسی جماعتیں پیر کی شب مانچسٹر ایرینا میں خودکش بم دھماکے کے بعد شروع کررہی ہیں اس حملہ میں22 افراد بشمول بچے جاں بحق اور116دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین