• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سے قبل شہر کے پارکوں کو اصلی پوزیشن میں بحال کردیا جائے گا، میاں امجد لطیف

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ عید سے قبل شہر کے پارکوں اور عوام کی سیر گاہوں کی تزئیں و آرائش کرکے ان کو اصلی پوزیشن میں بحال کردیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹوں کے دور میں شہر کے پارک اجڑے ہوئے تھے بلدیہ کا عملہ دفتر آنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرتا تھا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاؤسنگ کالونی کے پارکوں کا معائنہ کرنے اور رمضان المبارک میں غریب مستحق افراد کو آٹے کے ایک ہزار مفت ٹھیلے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین