• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی رہنمائوں کا ینگ ڈاکٹرز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ

پشاور(جنرل رپورٹر)پشاور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے ڈاکٹروں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیاجبکہ خاتون رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے صوبائی اسمبلی میں ایل آرایچ بی او جی کے چیئرمین نوشیروان برکی کیخلاف قرارداد پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، ملک سعد فلائی اوور کے نیچے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نےڈاکٹروں کویقین دہانی کرائی کہ وہ انکے مسائل کواجاگر کریں گے اور اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے،انہوں نے کہا کہ وہ خود کو اکیلا تصور نہ کریں بلکہ وہ انکے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان نے بھی کیمپ دورے کے موقع پر ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ انکا معاملہ آج ہونے والے پیپلزپارٹی کے اجلاس میں زیربحث لائیں گے جس میں چیئرمین آصف علی زرداری بھی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہیے، کیمپ دورے کے موقع پر پیپلزپارٹی کی رہنما اورخاتون رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے اعلان کیا کہ وہ اسمبلی میں ایل آرایچ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین نوشیروان برکی کے خلاف قرارداد پیش کریں گی، نوشیروان برکی نے ہسپتالوں کا نظام تباہ کردیا ہے اور امریکہ میں بیٹھ کر وہاں سے فیصلے مسلط کررہے ہیں۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین