• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ عثمان عوامی تحریک یوتھ ونگ پی پی 71کے صدرمنتخب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ پی پی 71 کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی۔ تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس حافظ غلام مصطفی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں عوامی تحریک کے ضلعی میڈیا ایڈوائزر ملک سرفراز قادری‘ رمضان چشتی‘ عامر حسین مصطفوی‘ غلام نبی قادری کے علاوہ عوامی تحریک پی پی 71 یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں پی پی 71 یوتھ ونگ کے صدر کیلئے حافظ عثمان‘ جنرل سیکرٹری ملک مبشر قادری‘ سینئر نائب صدر محمد سہیل قادری‘ نائب صدر احتشام قادری‘ جوائنٹ جنرل سیکرٹری محمد نعمان قادری نے کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین