• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران وشام کیخلاف 39ممالک کااتحادقبول نہیں کرینگے،یاسرقادری

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک پی پی 62 کے زیر اہتمام" تنظیمی اجلاس" سے حافظ یاسر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 28مئی صرف یوم تکبیر منانے کیلئے نہیں بلکہ دشمن کو عملی جواب دینے کا بھی دن ہے۔ایٹمی طاقت کے باوجود بھی کشمیری مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے۔ بھارت پاکستان کے مسلمانوں کو ہتھیار اٹھانے کیلئے اکسا رہا ہے۔ بھارت کے اندرجلد بغاوت پیدا ہو گی جس کے نتیجہ میں بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا۔سعودی بادشاہت کے دفاع کے لئے ایران اور شام کے خلاف پاکستان سمیت 39ممالک کا فوجی اتحاد قبول نہیں کریں گے۔
تازہ ترین