• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری دوگاڑیوں ایک موٹرسائیکل ،طلائی زیورات اوردیگر اشیاء سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری ،نقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ایک موٹرسائیکل ،طلائی زیورات اوردیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ ٹیپوروڈ پرزاہدقابال سے گن پوائنٹ پردومسلح موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرموبائل فون اوربٹواچھین کرلے گئے جس میں تین ہزارروپے،شناختی کارڈاے ٹی ایم کارڈاوردفتری کارڈزوغیرہ تھے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ بنک روڈسے یاسر شہیر عباسی کی کار نمبرآئی ڈی جی -3724،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ویسٹریج ون سے کامران یعقوب کی کارنمبرآرآئی -833،تھانہ صادق آبادکے علاقہ بندکھنہ روڈسے محمد یونس کھر ل کی مو ٹرسا ئیکل نمبرآرآئی وی -329،چوری ہوگئی ۔تھانہ نیوٹاؤن کو شاہ زیب محمود نے بتایا کہ 4لڑکے بطو ر سواری میرے رکشہ نمبرآرآئی یو-1067میں بیٹھے اور کہا کہ کٹاریاں ما رکیٹ لے جائو اور وہاں لے جا کر سنسان گلی میں مجھ سے زبر دستی 10ہزار رو پے ،2مو با ئل ،اے ٹی ایم کارڈ ،شناختی کا رڈ اور رکشہ کے کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ وارث خان کو محمد اویس نے بتایا کہ میر ے گھر سے ایک طلائی انگوٹھی ، ایک ہار ،ایک جوڑی کا نٹے چو ری ہوئے،جو ندیم پر شک تھا جس پر ندیم ،سکندر سعید اور نعیم نے جرگہ کیا جس میں انہوں نے تین ،چارد ن میں سو نا واپس کرنے کا وعدہ کیا جو اب تسلیم کرنے کے باوجود واپس نہ کر رہے ہیں۔تھانہ رتہ امرال کو عبید الرحمن نے بتایا کہ وسیم افضل اور شکیل افضل جو کہ میرے گائوں کے رہنے والے ہیں انہوں نے گاڑیاں فروخت کرنے کے بہانے مجھ سے بطور امانتاً گاڑی نمبر ایم این ایس -4440ماور کیری ڈبہ نمبریایچ پی -253لیں جو اب نہ گاڑیاں واپس کر رہے ہیں او ر نہ ہی رقم دے رہے ہیں ۔تھانہ سول لائن کو محسن عباس ملک نے بتایا کہ میں اورمیری بیوی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہمیں روک لیا اور ہم سے پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں10ہزارروپے،ایک موبائل ودیگر کارڈز تھے۔تھانہ مورگاہ کو سید خرم عباس نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر میرے گھر سے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ روات کو حمد ظہیر نے بتایا کہ میں نے مال مویشی رکھے ہو ئے ہیں جو گھر کے ساتھ والی کھلی جگہ زمینوں میں بندھے ہو ئے تھے ایک عدد گائے ولائیتی نسل اور اسکا ایک عدد بچھڑا، گائے برنگ سفید و کالی اور بچھڑابرنگ کالا کو کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔تھانہ وارث خان نےہدا یت اللہ کی رپورٹ پر سہیل اقبال کے خلاف ایک چیک مالیتی ایک کروڑ 15لاکھ رو پے ڈس آنرہونے پرمقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سول لائن کے علاقہ پولیس لائن سے ہیڈکانسٹیبل نبیل احمدکی موٹرسائیکل اپلائیڈ فارچوری ہوگئی ۔تھانہ ائرپورٹ کونذرحسین نے بتایاکہ کارچوک میں واقع کشمیرمارکیٹ میں اپنی دکان میں موجودتھا کہ نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اسے مارپیٹا اورایک گاڑی کاشیشہ توڑدیا ملزمان 50ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ سٹی کے علاقہ سردارعالم خان روڈ پرپینٹ کی دکان میں اتوارکی سہ پہرساڑھے پانچ کے قریب دومسلح موٹرسائیکل سوارآئے اوراسلحے کی نوک پر30ہزارروپے اورسام سنگ موبائل فون چھین کرفرارہونے لگے اسی دوران دکاندارثاقب ولدشوکت نے دکان سے باہرنکل کرشورمچایاتوموٹرسائیکل سوارفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے،۔
تازہ ترین