شاہپورچاکر ( نامہ نگار ) سانگھڑ پیٹرول پولیس کے افسران راؤ نظام، طارق میمن کی قیادت میں پولیس نے مین بس اسٹاپ شاہپورچاکر میں کیبن پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں مضرصحت گٹکا ودیگر ممنوعہ نشہ آور چھالیہ کے سیکڑوں پیکٹ برآمد کرکے ملزم ساجداحمد کو گرفتار کرکے شاہپورچاکر پولیس اسٹیشن پر مقدمہ کرلیا۔ پیٹرولنگ افسر راؤ نظام کے مطابق منشیات، جوا و دیگر سماجی برائیوں کے خلاف ایس ایس پی سانگھڑ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں کارروائیاں جاری رکھی جائینگی ۔