• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کو بھارت کی ضرورت پڑے گی، امریکی تھنک ٹینک

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے ایک سرکردہ تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل کا کہنا ہے کہ دنیا میں چین کے بڑھتے اثر رسوخ سے نمٹنے کیلئے امریکا کو بھارت کی ضرورت پڑے گی۔ اپنی رپورٹ میں بھارت کو معمہ سلجھانے کیلئے ضروری ایک بڑا حصہ قرار دیتے ہوئے ایٹلانٹک کونسل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی اور عسکری لحاظ سے چین کی بڑھتی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے امریکا کو بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اپنا رعب اور دھاک قائم رکھنے کیلئے اپنے زبردست وسائل استعمال کرنا ہوں گے۔ پالیسی میں پیپر میں بتایا گیا ہے کہ مقصد کے حصول کیلئے صدر ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ بھارت کو یقین دلائیں کہ بھارت خطے میں چین کے اثرات پر قابو پانے کیلئے صرف ایک علاقائی مہرہ نہیں بلکہ امریکی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

تازہ ترین