• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) ہتھیاروں کے معروف ڈیلر عدنان خشوگی نے مکہ مکرمہ میں 1935میں جنم لیا۔ وہ شاہ ابن سعود کے ایک ترک ڈاکٹر کے 6 بچوں میں سے ایک تھے، عدنان نے مصر میں اسکول اور کیلی فورنیا میں کالج میں تعلیم حاصل اور مصر کو تین ملین ڈالر مالیت کے ٹرکوں کی فروخت سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کمیشن حاصل کر کے ہتھیاروں کے ڈیلر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ عدنان کے پاس ایک سو لیموزین کاریں  اور تین نجی طیارے اور دنیا کے مہنگے ترین مقامات پر 12پرتعیش گھر تھے۔ کہا جاتا ہے کہ عدنان کے حرم میں 11خواتین شامل تھیں۔ عدنان ایک ایسے تفریحی بحری جہاز کے بھی مالک تھے جسے  ڈونلڈ ٹرمپ نے خریدا تھا تاہم انہوں نے دیوالیہ ہونے کے خطرے کے پیش نظر اس تفریحی بحری جہاز سے فوری طور پر جان چھڑا لی تھی۔ عدنان خشوگی اس ماہ کے اوائل میں لندن میں 81 سال کی عمر میں چل بسے۔

تازہ ترین