• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کیلئےغیرشائستہ الفاظ کااستعمال قابل مذمت ہے‘بی ایس ایف

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹ فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ لسانی جماعت کے گرفتارایم پی اے کی جانب سے صحافیوں کیلئے غیر شائستہ الفاظ کااستعمال قابل مذمت ہے ایسا محسوس ہورہاہے کہ موصوف اپنی گرفتاری کا غصہ میڈیا پر نکل رہےہیں جو کسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتا بیان میں کہاکہ ماضی میں بھی لسانی جماعت سے تعلق رکھنے والے شخص نے بلوچ خواتین پر احتجاج کے دوران گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی جس کی ویڈیو بھی موجودہے مگر افسوس کسی نے اس واقعہ کاکوئی نوٹس نہیں لیایہی وجہ ہے کہ مذکورہ پارٹی کے نمائندے خود کو قانون سے بالاترسمجھ رہےہیں کوئی نادرا آفس جاکر دھمکیاں دے رہاہے تو کوئی ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھارہاہے جبکہ وزیرتعلیم کو دس لاکھ سے زائد آبادی والا سریاب ہی نظر نہیں آتا ۔
تازہ ترین