• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی قومی کرکٹر عید اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی عید اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، انور علی ، رومان رئیس، یونس عید الفطر کراچی میں منائیں گے۔ اظہر علی، محمد حفیظ ، مصباح الحق، وہاب ریاض لاہور حسن علی گوجرانوالہ، حارث سہیل محمد عباس سیالکوٹ ، فخر زمان مردان ، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد میں عید گذاریں گے۔ محمد عامراور شعیب ملک، پی سی بی چیئرمین شہریار خان اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی نے عید انگلینڈ میں منائی ۔ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد عید گھر پر منانے کا موقع ملا ہے۔دریں اثنا ء قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے اتوار کو عید منا لی ۔ انہوں نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

تازہ ترین