• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹوریہ اسپتال ملتان، 8 سال قبل برن یونٹ منظور ہوا، آج تک فنڈز جاری نہ ہوئے

ملتان (نمائندہ جنگ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سانحہ احمد پور شرقیہ پر افسوس کا اظہارکیا ہے اور  سانحہ میں جھلسنے والوں کو بروقت طبی امداد میسر نہ آنے پر حکومت اور سیکرٹری صحت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ،ینگ ڈاکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر حسن چاون ، صدر ڈاکٹر فیصل عزیز،ڈاکٹر خضر حیات ، ڈاکٹر فاران اور دیگر کا کہنا ہے کہ  نشتر اور وکٹوریہ ہسپتال کا برن یونٹ 8 سال بعد بھی  مکمل فعال نہیں ہوا  اورسیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ  ترکی کیساتھ معاہدے کرنے میں مصروف ہیں .  وائی ڈی اے ملتان کے ممبران نے احمد پور شرقیہ سے لائے  جانے والے زخمیوں  کو ائر پورٹ پر ریسکیو کیا اور 65 مریضوں کو برن یونٹ شفٹ کیا،  صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے مریضوں کو لاہور اور فیصل آباد شفٹ کرنا پڑا۔

تازہ ترین