• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 جولائی کی کشمیر ریلی بڑا عوامی شو ہوگا، راجہ فہیم کیانی

برمنگھم(نیوز ڈیسک) تارکین وطن 8جولائی برمنگھم سٹی کونسل کے باہر ریکارڈ تعداد میں جمع ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ برہان وانی کی برسی کے موقع پر برمنگھم سٹی کونسل کے باہر ہونے والا یہ پرگرام کشمیریوں کا اب تک کا سب سے بڑا عوامی شو ہوگا، تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی سیکریٹریٹ کشمیر ہائوس برمنگھم میں کشمیر ریلی کی منصوبہ بندی اور مختلف امور کے تعین کیلئے اہم اجلاس راجہ فہیم کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںمختلف افراد کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت اور بعد کے حالات نے کشمیریوں کی جدوجہد کو نئی جلا بخشی ہے اقوام متحدہ تک برہان وانی کی شہادت کی گونج سنائی دی ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک عالمی برادری نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا آٹھ جولائی کو عالمی برادری کے ضمیرکو جنجھوڑنے کا اہم موقع ہے جسے تارکین وطن ریکارڈ تعداد میں شرکت کرکے کامیاب بنائیں گے۔ برٹش کشمیری بڑی تعداد میں برمنگھم سٹی سینٹر میں کشمیر ریلی میں شریک ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھارتی مظالم کے خلاف اور عالمی خاموشی پر بھرپور احتجاجی آواز بلند کریں گے۔ راجہ فہیم کیانی نے برٹش کشمیری یوتھ پر زور دیا کہ وہ کشمیر کاز کے لیے برطانیہ میں اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کرکے موثر انداز آواز بلند کریں تاکہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرکے کشمیریوں کی غلامی کی سیاہ رات کو آزادی کی صبح میں تبدیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین