• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکامیوں میں گھری قومی ہاکی ٹیم کی خاموشی سے وطن واپسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ ہاکی لیگ بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم وطن واپسی خاموشی سے ہوئی ۔ ٹورنامنٹ میں ترین کارکردگی کے باعث قومی کھلاڑی ایک ایک کرکے لاہور ایئرپورٹ سے باہرنکلے اور اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوگئے۔ کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے ایئر پورٹ پر کوئی موجود نہیں تھا۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے بھی گریز کیا۔ سابق عالمی چیمپئن پاکستاننےٹورنامنٹ میں ساتویں نمبر پر آنے کےباعثورلڈ کپ 2018کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع بھی کھو دیا ہے۔ لندن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ہاکی لیگ ٹائٹل میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان وطن واپس پہنچے تو کوئی آفیشل یا دوسرا شخص ان کے استقبال کے لئے موجود نہیں تھا۔ عید کی وجہ سے ایئرپورٹ پر گہما گہمی کم تھی اس لئے کھلاڑی خاموشی سے گھروں کو چلے گئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے10 ٹیموں کے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی اور بھارت سے ایک ٹورنامنٹ میں دو بار شکست ہوئی۔ پہلی بار گروپ میچ میں سات ایک اور پھر پوزیشن کے لئے ہونے والے میچ میں بھارت نے چھ ایک سے شکست دی۔ ورلڈ ہا کی لیگ میں شرم ناک کارکردگی کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میڈیاکا سامنا نہیں کیا اور لاہور ایئرپورٹ سے انفرادی طور پر ایک ایک کرکےاپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین