• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو: مقتول سیلز مین کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے

سامارو(نامہ نگار) وارڈ نمبر 3کے رہائشی  وشن میگھواڑ کے نوجوان 18سالہ بیٹے سنیل میگھواڑ کے بہیمانہ قتل کو سات روز گزرنے کے باوجود قاتل گرفتار نہ ہوسکے ہیں۔یاد رہےکہ مقتول سیلزمین تھا مقتول لاش کی برآمدگی  سے  2روز قبل  35ہزار روپے اور موٹر سائیکل سمیت سامارو سے پراسرار طورپر لاپتا ہوگیا تھا  جس کی لاش کنری کے علاقے میں ایک نہر سے برآمد ہوئی تھی اور قتل کا مقدمہ کنری پولیس اسٹیشن پر مقتول کے والد وشن میگھواڑ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقتول کے ورثا نوجوان بیٹے کے بہیمانہ قتل پر شدید رنج والم کی کیفیت میں مبتلا ہیں جبکہ مقتول کے ورثا سے مختلف سیاسی رہنماؤں رکن قومی اسمبلی میرمنورتالپور،صوبائی وزیر سیاحت وثقافت سید سردار شاہ ،فنکشنل لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی وزیر فقیر جادم منگریو اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لال مالہی سمیت عزیز رشتے داروں کی جانب سے مقتول کے گھرجاکر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین