• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن اداروں پر تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ روزگار دینے پر زور

برلن (نیوزڈیسک) جرمنی میں ملازمتوں کے وفاقی ادارے (بی اے) نے زور دیا ہے کہ جرمن کاروباری ادارے ملک میں مقیم زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کو روزگار فراہم کرنے کیلئے مزید ہمت کا مظاہرہ کریں میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جرمنی میں ملازمتوں کے وفاقی ادارے (بی اے) کے ایک ترجمان ماتھیاس شلزے بوئینگ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے آنے والے تارکین وطن کیلئے شروع کیے گئے فنی اور تربیتی پروگراموں کی تعداد ضرورت سے بہت کم ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جرمنی میں تارکین وطن کے سماجی انضمام کے لیے تیار کیے گئے پروگراموں اور حقیقی زمینی صورت حال میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔ترجمان نے ملکی کاروباری اداروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تارکین وطن کو روزگار فراہم کرنے کیلئے رِسک لیں اور مزید ہمت کا مظاہرہ کریں۔

تازہ ترین