• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجدِ اقصیٰ میں عبادت پر پابندی ہرگز قبول نہیں، ترک نائب وزیراعظم

انقرہ(ائی این پی )ترکی کے نائب وزیراعظم بیکر بوزداع نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصی کی بندش اور اس پر خاموشی اختیار کرنے کے عمل کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک نائب وزیراعظم بیکر بوزدا ع کا کہنا ہے کہ مسلمان اور اسلامی ممالک اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصی اور فلسطینیوں پر ظلم و ستم پر خاموشی کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتے۔ اسلامی ممالک کو اسرائیل کے رویے کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے۔ حکومتِ اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصی میں نماز پڑھنے اور عبادت کرنے کی اجازت نہ دیا جانا مذہبی پابندیوں کے زمرے میں آتا ہے۔ ہم حکومتِ اسرائیل کی جانب سے اس قسم کی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حرمِ شریف صرف فلسطینیوں یا عربوں کے لیے نہیں بلکہ تمام عالمِ اسلام کے لیے مشترکہ اور مقدس مقام ہے۔

تازہ ترین