• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیسک کمیونٹی اسکولز کی بندش سے لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)آل پاکستان پرائیویٹ اسکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے صدر ملک رشید کاکڑ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس سے بلوچستان کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم پر بلوچستان میں نان فارمر یعنی بیسک کمیونٹی اسکول تقریباً اسکولز میں لاکھوں بچے زیر تعلیم تھے جس کی مانیٹرنگ بلوچستان این جی اوز کی زیر نگرانی تھی اب اسے بند کردیا گیا ہے جو بلوچستان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہم جلد پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے اسی روز احتجاج کے بعد پریس کانفرنس بھی کرینگے مسئلہ کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس ناجائز عمل پر ہمارے صوبے کے ہزاروں ٹیچر بے روزگار جبکہ لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہوجائینگے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی گئی اس صورتحال پر فوری حکامات جاری کئے جائیں کیونکہ یہ حکومت کی بدنامی کا باعث ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 جولائی کو دوبارہ میٹنگ ہوگی۔
تازہ ترین