• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینتیس اور چالیس کلو گرام روئی کے بھائو میں استحکام

کراچی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 300 روپے سے بڑھ 6 ہزار 350 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 752 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 805 روپے ہوگئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 485 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 950 روپے پر بند ہوئے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ءکی 3 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 350 روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہداد پور، میرپورخاص اور سنجورو کی روئی کی بالترتیب 600 گانٹھوں، 400 گانٹھوں اور 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 350 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ بورے والا کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 500 روپے فی من رہے۔ اسی طرح چیچہ وطنی کی روئی کی 300 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 450 روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے۔

تازہ ترین