• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی

Todays Print

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)انتخابی ضابطہ اخلاق کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف نوٹس پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 63 جہلم اور این اے 162 ساہیوال میں ضمنی الیکشن کے دوران پابندی کے باوجود جلسہ کرنے پر عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا تھا۔ عمران خان کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کسی کارروائی کے بغیر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ادھر توہین عدالت کی درخواست پر ن لیگی رہنما دانیال عزیز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے نہ ہی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار محمود جوئیہ پیش ہوئے۔

دانیال عزیز نے اپنے جواب کی مصدقہ کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت آج(منگل) تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین