اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) فوڈ ہیلتھ ٹیموں نے حفظان صحت قوانین کی خلاف ورزی پر میں بازار پنڈ پراچہ میں دودھ کی دکان سربمہر کردی،جہاں ناقص دودھ فروخت کیا رہا تھا۔ پچاس پیکٹس ون ٹو ون برانڈ، دو درجن گٹکا اورتیس لٹر ناقص کیچ اپ ضبط کر کے مالک کے خلاف پیور فوڈ آرڈی نینس کے تحت قانونی کاروائی کی گئی ۔ انتظامیہ نے ناقص صفائی اور حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر57فو ڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے ۔ 34کے خلاف چالان عدالت میں پیش جبکہ غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔