• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک یارسول اللہ اورتحریک صراط مستقیم کی ملک بھر میں ریلیاں اورسیمینار

لاہور(نمائندہ جنگ)عالمی تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کی دعوت پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم آزادی جوش وخروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں سے ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مارچ لاہور میں داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک کیا گیا۔ مارچ کی قیادت عالمی تحریک لبیک یا رسول ا اللہ کے سربراہ شیخ الحدیث ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی‘ حضرت میاں ولید احمد شرقپوری‘ پیر سید محمد خرم ریاض شاہ رضوی‘ صاحبزادہ سردار رضا فاروقی‘ صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی علامہ محمد صدیق مصحفی‘ مولانا محمد فیاض وٹو‘ مولانا محمد یونس قادری‘ مولانا محمد طاہر رضوی‘ محمد فرمان علی جلالی نے کی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ 14 اگست کا دن اسلامیان پاکستان کیلئے ایک عید کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ دن اسلام یک فتح اور کفر کی شکست کا دن ہے۔ صدیوں کی جدوجہد اور شہادتوں کے راستے سے گزر کر مسلمانوں کو آزادی کی منزل مل ۔ پیر سید خرم ریاض شاہ نے کہا کہ پاکستان اولیا کا فیضان اور ہمارا ایمان ہے ۔
تازہ ترین