• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد کے تحت جشن آزادی کی تقریب

حیدرآباد (پ ر) انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد کے تحت میڈیا سینٹر اخبار مارکیٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے  پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے صدر سید افضال احمد شاہ جبکہ تقریب کی صدارت سابق صدر انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد سید عبدالرئوف نے کی۔ تقریب سے صدر انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد سید عامر افضال شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن بہت اہم دن ہے اور ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور قاعدے قانون کی پابندی کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے‘آزادی کی اہمیت ان لوگوں سے معلوم کی جائے جو لوگ آزاد نہیں‘ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور ہم سب کو مل کر اپنے ملک کی حفاظت کرنی ہے۔

عبدالحکیم منان نے کہا کہ اخبار فروش اور نیوز ایجنٹس  اپنے کام میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنے قوم کو وقت پر اخبار پہنچائیں تاکہ ہم اپنے ملک کی خوشحالی میں کردار ادا کریں۔ تقریب میں ظہور احمد ‘ عمران شریف ‘صغیر احمد‘ اسلم قریشی‘ عمران قریشی ‘سلیم الدین ‘ اعجاز احمد‘ طارق خان‘ محمد افضال‘ تنویرگدی ‘شہزاد راجو‘ عبدالحفیظ غوری‘ مسعود تقی ‘محمود سعید ‘ ظہور ماموں‘ شمشو جی سمیت نیوز پیپر ایجنٹس فاروق مشتاق ‘رفیق کریمی‘ رئیس کریمی ‘طاہر شاہ سمیت جملہ اخبار فروشوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین