• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی میں نیشنل بینک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،سعید احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرسعید احمد نے کوئٹہ میں بینک کے علاقائی دفتر اور مختلف شاخوں کا دورہ کیااور ٹاؤن ہال میٹنگزمیں شرکت کی،صدر نے اس کے علاوہ کوئٹہ چیمبر کے عہدیداران اور مقامی کاروباری افراد سے بھی ملاقات کی۔سعید احمد نے کہا کہ  بلوچستان کی ترقی میں نیشنل بینک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا  ۔

انہوں نے چیمبر کے عہدیداران اور اراکین کو یقین دلا یا کہ بینکاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مسائل ان کی انتہائی ترجیحات میں شامل ہیں اور وہ ان کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے،کراچی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  چیمبر کے اراکین کے ساتھ اپنی ملاقات میں این بی پی کے صدر نے کہا کہ پرائم منسٹر بزنس یوتھ لون اسکیم بلوچستان کے نوجوانوں کوچیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنائے گی، اسلامی بینکاری، ایس ایم ای اور دیگر مالی پروڈکٹس کو فروغ دیا جائے گا اور کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ قرضوں کے اجراء کے حوالے سے مسائل کےحل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔اس موقع پر سعید احمد نے تفتان میں قائم این بی پی کے بوتھ کو جلد ہی ایک مکمل شاخ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین