• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ لوئی بھیر کے علاقے گائوں بنڈر میں تین فیکٹری ملازمین کو اغوا کر لیاگیا جبکہ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی نائن فور میں کبیر احمد ستی کے بیٹے ، تھانہ بنی گالہ کے علاقے پنڈ بھگوال میں راجہ محمد سعید کی بیٹی(ز) کو اغوا کر لیاگیا ۔مدعی مقدمہ کی رپورٹ پر پولیس نے محمد امتیاز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ لوئی بھیر میں عامر عزیز نے رپورٹ درج کرائی کہ عبدالقیوم، پرویز اقبال اور چوہدری مہدی نے اس کی فیکٹری کے تین ملازمین بیروز خان، فخرعالم اور رفاقت عالم کو اغوا کر لیا۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں کبیر ستی نے رپورٹ درج کرائی کہ عباس، فرحان اور عباس نے مدعی کے بیٹے عبدالصمد کو اغوا کر لیا ۔
تازہ ترین